Chinese scientists have developed a device that generates electricity from coal
چین کی شینزن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری جیسی ڈیوائس تیار کی ہے جس کے ذریعے کوئلے کو جلائے بغیر اس کی کیمیائی توانائی کو براہ راست بجلی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کو “کوئلہ فیول سیل” کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نظام میں کوئلے کو جلانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی نہیں ہوتا، جو اسے روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ ماحول دوست بناتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم میں کوئلے کے ذرات ایک خاص برقی کیمیکل عمل سے گزرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس طریقے میں توانائی کا ضیاع بھی کم ہوتا ہے، جو عام کوئلہ جلانے کے عمل میں ہوتا ہے۔
تاہم یہ ابھی ابتدائی مرحلے یعنی کانسیپٹ لیول پر ہے، اور اسے عملی طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے مزید تحقیق اور بہتری کی ضرورت ہے۔
پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…
خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…
پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…
پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…
خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…
پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…