Peshawar: 4 accused of alleged gang rape killed by unknown gunmen
پشاور: دنیا نیوز کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیرِ حراست گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو واردات کے جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست چاروں ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے، ہلاک ملزمان میں سے عامر، جلال اور امداس بھی شامل ہیں۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق ہلاک ملزمان نے چار روز قبل شب گڑھی موسم خان میں ایک گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحے کے زور پر خواتین کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کی واردات کی تھی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…
پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…
پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…
خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…
پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…
احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری، 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا بی…