Categories: Latest News

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو تیار پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کے لیے ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران ہر ہفتے ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک شہری اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیار پاسپورٹس بلا تاخیر وصول کریں۔ خاص طور پر وہ افراد جو معمول کے دفتری اوقات میں پاسپورٹ دفاتر نہیں جاسکتے، ہفتہ کے روز فراہم کی جانے والی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام نے درخواست گزاروں کو مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ وصول کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سرکاری پالیسی کے تحت 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس تلف کردیئے جاتے ہیں۔

ہفتہ کے روز ڈلیوری کاؤنٹرز کھلے رکھنے سے شہریوں کو پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے اضافی موقع ملے گا اور دستاویزات کی وصولی میں غیر ضروری تاخیر سے بھی بچا جاسکے گا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago