پشاور: مولانا شیخ محمد ادریس کی شہادت کے بعد علماء کرام کی سکیورٹی سخت

Peshawar: Security of scholars tightened after martyrdom of Maulana Sheikh Muhammad Idrees

پشاور: مولانا شیخ محمد ادریس کی شہادت کے بعد علماء کرام کی سکیورٹی سخت

مولانا شیخ محمد ادریس کی شہادت کے بعد شہر میں علما کرام، اہم شخصیات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اعلی حکام کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید موثر بنایا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیاں بھی جاری ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حساس مساجد، علما کرام اور اہم مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور