پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب
پشاور: ورسک ڈویژن کے تھانہ متھرا پولیس نے مؤثر تفتیش اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے 26 سالہ تیمور خان کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کے موبائل نمبر سے اس کے والدین کو کالز اور پیغامات کے ذریعے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی۔
مسلسل تفتیش اور تکنیکی ذرائع کے استعمال کے نتیجے میں پولیس نے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں تیمور خان نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ آن لائن گیم میں نقصان کے بعد والدین سے رقم حاصل کرنے کے لیے اس نے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے واقعے کے مزید پہلوؤں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags:
Youth who staged alleged kidnapping in Peshawar safely recovered
Categories:
Latest News

