Vegetables and fruits of Peshawar
سترکی دھاٸ میں جب ہم نانا کے گھر أتے جوکہ محلہ حسینیہ میں تھا تو اکلوتا نواسا ہونے کی وجہ سے نانا کی أنکھ کا تارا تھا۔۔ وہ مجھے صبح صبح کاندھے پہ بٹھا کے سیر کے لیے نکل جاتے شاید گنج گیٹ یا لاھوری کی طرف کوی راستہ تھا اسکے بعد کھیت شروع ہوجاتے یہ میرا خیال موجودہ گلبہار تھا ۔۔دونوں طرف کھیت لہلہاتی سبزیاں ہی سبزیاں ہوتی تھیں مٹر شلجم ساگ وغیرہ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ دریاے کابل اور باڑہ کے پانی سے سیر طاقتور اور زاٸقہ دار سبزیاں جب ہم تہکال جاتے تو سورج مکھی اور برسبیں کی فصل سیزن میں جوار وغیرہ چارسدہ روڈ کی طرف چقندر اور گنے کی فصل کی فروانی 1952ء میں زرعی ماہرین نے چقندر پر مزید توجہ دی اور اندازہ کیا کہ چقندرسے حاصل شدہ چینی گنے کی چینی کی نسبت زیادہ فائدے مند ہے۔ چقندر میں گنے کی نسبت 30 فیصد زیادہ چینی پائی جاتی ہے علاوہ ازیں چقندر 6 سے 8 آبپاشی کے ساتھ 7 ماہ میں پک جاتی ہے جبکہ گنا 16 پانی کے ساتھ ایک سال لیتا ہے گنے کی کٹائی تقریباً نومبر میں شروع ہو کر اپریل تک جاتی ہے جبکہ چقندر مئی میں تیار ہو جاتی
نانا کے ایک دوست کا گھر چمکنی میں تھا جب وہاں جانا ہوتا تو ألوچے کے باغات کی بھر مار وادی پشاورکے آلوچے اپنی مٹھاس کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہیں۔ تاہم گذشتہ چند برس کے دوران آلوچے کی پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے۔ بقول مشتاق شباب صاحب اگر پشاور کو آلوچے کا کوچہ کہا جاٸے تو غلط نہ ہوگا، اس کی پیداوار کے حوالے سے وادی پشاور سوات کے بعد دوسرے نمبر پر ہے
ناصر پور جھگڑا اکبر پورہ میں دنیا کا بہترین أڑو ۔۔ناشپاتی کیے باغات وافر تھے
ماضی میں پشاور کے باغات نہایت خُوب صُورت
اور دِل کش ہوا کرتے تھے اور غیر مُلکی مٔورخین اور سیّاحوں نے بھی انہیں دُنیا کے خُوب صُورت ترین باغات قرار دیا تھا۔پھولوں اور باغوں کے قدیم اور گنجان آباد شہر پشاور کے بہت سے کھیت کھلیان قصہ پارینہ بن کر اس شہر کی شان رفتہ کی یاد دلاتے رہتے ہیں کہ ان میں سے بہت سے باغات نا بود ہوکر صرف اپنا نام چھوڑ گئے ہیں
پر جب سے پشاور کو کنکریٹ کی وبا نے دبوچا ھے اب پھلوں اور سبزیوں کی بجاے کالونیاں اور پلازوں کی بھرمار نظر أتی ھے ۔۔ اسکے علاوہ حکومتی اداروں کی طرف سے زرعی علاقوں کو کالونیوں کی تعمیر پہ اجازت خلاف قانون ھے
اسکے علاوہ گھروں کے نکاسی نے بھی باڑہ کے پانی کو گندہ کردیا ھے
پشاور شہر میں گھروں اور کارخانوں سے نکلنے والا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے صاف پانی میں داخل ہو رہا ہے اور پھر شہر کے آس پاس لوگ یہ پانی آبپاشی اور دیگر گھریلو ضروریات کیلئے استعمال کرتے آ رہے ہیں جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، ”صرف پانی نہیں بلکہ اس سے اگنے والی سبزیاں اور میوہ جات بھی انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔”پشاور کو پانی دریائے باڑہ اور دریائے کابل سے مختلف چھوٹے بڑے کنالوں اور نہروں کے ذریعے مل رہا ہے تاہم ان نہروں کے آس پاس کارخانے اور فیکٹریاں لگنے سے آبی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ماہرین کا کہنا ہے شہر میں کارخانوں اور گھروں سے نکلنے والے آلودہ پانی میں مضر صحت دھات ہوتے ہیں۔
یہ دھات نہروں کے ذریعے مٹی میں شامل ہو جاتے ہیں پھر مٹی سے پودوں میں چلے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی انسان ان مضر صحت دھاتوں والی سبزیاں کھاتا ہے تو کئی قسم کی بیماریاں اسے لاحق ہو سکتی ہیں جن میں کینسر اور دماغی امراض کے امرض شامل ہیں
پشاور کی صحت مند اور خوش زاٸقہ سبزیوں کو مضر صحت بنانا اور ان کے ناپید ہونے میں کس کا کتنا ہاتھ ھے اس پہ کون غور کرے گا
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…