Categories: Latest News

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور: پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں 24 گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھول دیے گئے، تاہم شہر میں گیس بحران بدستور شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ جمعہ کے روز سوئی ناردرن گیس کے فقیرا آباد دفتر سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھولے گئے 22 سی این جی اسٹیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے پہلے مرحلے میں ایک ماہ تک ہفتے میں چھ دن اسٹیشنز کھلے اور ایک دن بند رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ہفتے کے دوران تین دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب پشاور میں غیر قانونی طور پر سی این جی اسٹیشنز کھولنے اور گیس پریشر بڑھانے کے لیے پریشر مشینیں نصب کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ غیر قانونی طور پر کھلے رہنے والے اسٹیشنز کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جمعہ کے روز شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز بند رہے، تاہم مختلف مقامات پر بعض اسٹیشنز مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر کھلے رہے۔ سی این جی کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

18 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

3 days ago