A young man from Peshawar has set a unique example by inviting orphans, the elderly, and individuals with special needs to his Walima (wedding reception).
پشاور: پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ آفاق نے اپنی دعوت ولیمہ میں رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے معاشرے میں ہمدردی اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال قائم کردی۔
مقامی شادی ہال میں منعقدہ ولیمے کی تقریب میں حافظ آفاق نے بے سہارا اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔
اس موقع پر حافظ آفاق کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خوشیاں رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تو مناتے رہتے ہیں، لیکن معاشرے کے ان افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے دیگر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں مستحق، یتیم اور بے سہارا افراد کو بھی ضرور یاد رکھیں اور انہیں خوشیوں میں شریک کریں۔
تقریب میں شریک افراد نے حافظ آفاق کے اس اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے اسے ہمدردی، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…