پشاور میں برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے اضافی وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برانڈ لوگو والے بیگ کے اضافے پیسے وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کنزیومر کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت فیصلے کے مطابق صارفین سے برانڈ لوگو والے کیرینگ بیگ کے 30 روپے چارج کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
جج نصراللّٰہ خان گنڈاپور نے معروف کپڑوں کی برانڈ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ برانڈ کو درخواست گزار کو 30 روپے واپس اور 25 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فیصلے میں عدالت نے برانڈ کو 25 ہزار روپے کا جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

Tags:
000 in Peshawar for charging an extra Rs 30 for a branded bag. · A well-known brand was fined Rs 50
Categories:
Latest News

