پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

Lucky Marwat; A young man commits suicide after getting low marks in the exam

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور:تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود غنی کالونی میں شادی کی تاریخ طے نہ ہونے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق غنی کالونی کے رہائشی جہانزیب نے ہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بہن نادیہ، ماموں پرویز اور بھتیجی عائشہ کے ہمراہ گھر سے نکلے تھے کہ مسجد کے قریب مبینہ ملزم عرفان ولد سید اللہ نے ان پر پستول سے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ نادیہ شدید زخمی ہوگئی، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ شادی کے رشتے کی تاریخ طے کرنے سے متعلق تنازع سامنے آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم کے والد کی جانب سے رشتے کی تاریخ طے کرنے سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کی۔
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ڈی پی او فقیر آباد اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ انویسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور