Pak-Afghan businessmen agree over holding of expo in Peshawar
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردو طرفہ تعاون، خصوصاً رجسٹرڈ مہاجرین کی جلد واپسی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان سفیر سردار احمد شکیب نے وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورے کے تناظر میں ریپٹری ایشن مراکز میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، اور مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نادرا وینز کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کی درخواست بھی کی۔
افغان سفیر نے مزید درخواست کی کہ جن مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، انہیں جلد از جلد واپسی کی اجازت دی جائے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی اور مہمان ہیں، اور حکومت ان کی باعزت واپسی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے افغانستان میں بہتر حالات کیلئے دعاگو ہیں اور واضح کیا کہ مہاجرین کیلئے سہولیات میں بہتری کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردو طرفہ تعاون، خصوصاً رجسٹرڈ مہاجرین کی جلد واپسی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…