پشاور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس 500 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے اوگرا پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارہ مبینہ طور پر زائد قیمتوں پر فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کررہا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کیا جائے۔
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…
پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ…