پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

BRT PESHAWAR CASE

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور: ٹرانس پشاور نے شہریوں کی سفری سہولت کے لیے جنوبی رنگ روڈ کے راستے چمکنی سے مال آف حیات آباد تک بی آر ٹی کے نئے روٹ ڈی آر 17 کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ نیا روٹ پیر 16 نومبر 2026 سے فعال ہوگا۔

اس روٹ پر ابتدائی طور پر 15 بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ راستے میں 27 اسٹاپ مقرر کیے گئے ہیں۔ سروس صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق چمکنی سے پہلی بس صبح 7 بجے روانہ ہوگی، جبکہ مال آف حیات آباد سے پہلی بس صبح 8 بج کر 20 منٹ پر چلے گی۔ بسوں کے درمیان ابتدائی وقفہ 15 منٹ ہوگا۔

نئے روٹ کے ذریعے رہائشی علاقوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز تک شہریوں کی رسائی آسان بنانے کے ساتھ دیگر روٹس پر بسوں کے رش میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

نئے روٹ ڈی آر 17 کے اسٹاپس

چمکنی، سردار گڑھی، چغل پورہ، پیر زکوڑی پل، مویشی منڈی، جمیل چوک، شاہین مسلم ٹاؤن، ہزار خوانی، رحمان بابا، دیر کالونی، خوشحال ٹاؤن، گڑھی قمر دین، بہادر کلے، عمر گل روڈ، سرحد یونیورسٹی، اخوند محمد لنڈی، پشتخرہ چوک، نارتھ ویسٹ انسٹیٹیوٹ، خیبر کلے، حدف کالج، ایچ بی کے ایرینا، پی ڈی اے ٹول پلازہ، حیات آباد، جہاز چوک، حیات آباد فیز 3، باب پشاور اور مال آف حیات آباد۔


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور