پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے ٹف شیڈول کے حوالے سے عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار تھے، اوپر سے سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے الگ سے مسائل جنم دینا شروع کر دیا ہے۔
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر لگی قطاروں کی وجہ سے ٹریفک میں بڑا خلل پڑ رہا ہے، کیونکہ یہ قطاریں سٹیشن کے اندر نہیں بلکہ باہر سڑکوں پر لگی رہتی ہیں، اور لوگ گیس فلنگ کیلئے طویل انتظار کا جوکھم بھی اٹھانے سی دریغ نہیں کرتے، کیونکہ انہیں خدشہ رہتا ہے کہ شاید کل پھر یہ سہولت میسر نہ ہو۔
شہریوں کے مطابق غیر یقینی صورتحال کی اس فضا نے گاڑی مالکان کو سخت آزمائش میں ڈال رکھا ہے، کیونکہ ڈرائیور حضرات مزدوری کے اوقات میں گھنٹوں سٹیشنز پر انتظار کرتے ہیں، اس لئے شہریوں نے حکومت سے اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags:
Queues formed outside CNG stations in Peshawar · traffic system affected
Categories:
Latest News

