آج نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور مالی بحران کا شکار ہے اور اتنظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے شیشم اور شہتوت کے قیمتی درخت فروخت کے لئے کاٹ دیئے ہیں۔
اسلامیہ کالج پشاور ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے، اور کالج انتظامیہ نے اخراجات پورے کرنے کے لئے کالج میں لگے 79 قیمتی درخت کاٹ دیئے ہیں۔
انتظامیہ نے 79 درختوں کی نیلامی کیلیے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروادیئے ہیں، نیلامی میں 53 درخت شیشم اور 23 درخت شہتوت کے شامل کئے گئے ہیں۔

Tags:
#PeshawarLive · Breaking News · Islamia College Peshawar is a victim of financial crisis · Khyber news · Peshawar Latest News · Peshawar live · Peshawar News in Urdu · PESHAWAR NEWS TODAY · Urdu News · urdu news peshawar
Categories:
Latest News

