خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کے درمیان شہدائے پولیس کی یاد میں دوستانہ ٹی-20 کرکٹ میچ کا انعقاد

Friendly T20 cricket match held between Khyber Pakhtunkhwa Police and Islamia College Peshawar in memory of police martyrs

خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کے درمیان شہدائے پولیس کی یاد میں دوستانہ ٹی-20 کرکٹ میچ کا انعقاد

شہدائے پولیس کی یاد میں خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ، پولیس ٹیم کامیاب

پشاور: شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس اور اسلامیہ کالج پشاور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کر لی۔

یہ میچ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ویلفیئر شیر اکبر خان کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔

میچ میں خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 101 رنز اسکور کیے۔

جواب میں خیبرپختونخوا پولیس ٹیم کے بلے بازوں گوہر علی اور وقار خان نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد پولیس ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی اور اے آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا پولیس ظہور احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کی ٹیم کو رنر اپ جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کرکٹ ٹیم کو ونر ٹرافی دی گئی۔

پولیس ٹیم کے کھلاڑی طارق خان کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اور ٹاپ اسکورر قرار دیا گیا، جبکہ اسلامیہ کالج کی جانب سے سعید نمایاں بلے باز رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی نے کہا کہ اس قسم کی مثبت اور صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور پولیس و طلبہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر دونوں ٹیموں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے دوستانہ اور تعمیری پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

Publisher 


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Sports

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور