Categories: Latest News

پشاور میں ڈرائیونگ لرنر لائسنس کا حصول مزید آسان، “رابطہ ایپ” کے ذریعے آن لائن سہولت متعارف

پشاور میں ڈرائیونگ لرنر لائسنس کا حصول مزید آسان، “رابطہ ایپ” کے ذریعے آن لائن سہولت متعارف

پشاور: انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لرنر لائسنس کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب شہری “رابطہ ایپ” کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن لرنر لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر پشاور ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق “رابطہ ایپ” گوگل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، جس کے ذریعے شہری آسانی سے لرنر لائسنس کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید آن لائن نظام سے شہریوں کا وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی، جبکہ لائسنس کے حصول کا عمل مزید شفاف اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق درخواست جمع کرانے کے 45 روز بعد شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرکے مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ عوامی سہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

Recent Posts

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…

1 day ago

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…

2 days ago

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…

2 days ago

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…

2 days ago

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…

3 days ago