پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

Dangerous increase in accidents due to kite flying in Peshawar, administration's silence is worrying

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور (لیڈی رپورٹر) محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے سے دیگر صوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق کے مطابق کیمیکل سے تیار کردہ ڈور، شیشے کی کوٹنگ والی مانجھا اور دھاتی تار سمیت ہر قسم کی نقصان دہ پتنگ ڈور کی دیگر صوبوں کو ترسیل ممنوع قرار دی گئی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ایسی ڈور کے استعمال سے موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں اور بچوں سمیت شہریوں کو جانی نقصان اور شدید زخمی ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں، جبکہ سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکم نامے کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188اور متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائیگی، جبکہ یہ پابندی 30 روز تک نافذ العمل رہے گی۔

Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور