پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پشاور میں گوشت کی جانچ کی پہلی جدید لیبارٹری نے کام شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک عنبر علی نے جدید سائنسی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ لیبارٹری میں گوشت کی اقسام، معیار اور اس حوالے سے تمام ضروری ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔ پشاور میں صوبے کی پہلی میٹ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلعی حکومت اور ضلعی انتطامیہ کی مشترکہ کوشش سے شروع کی گئی 2020 میں لیبارٹری کے لیے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے معاونت بھی فراہم کی تھی تاہم کافی عرصہ تک اس پر کام شروع نہ ہوسکا
جبکہ اب اس کو مکمل کرکے فعال کر دیا گیا ہے اور سیکرٹری لائیو سٹاک عنبر علی خان نے اس کا افتتاح کر دیا ہے صوبے کی پہلی اور واحد گوشت کی جانچ کی لیبارٹری کے قیام سے جہاں خیبر پختونخوا کے شہریوں کو معیاری گوشت فراہم کیا جائے گا وہیں بدعنوان عناصر کی بھی روک تھام ممکن ہوگی۔ اس موقع پر پرنسپل ویٹنری آفیسر خیبر پختونخوا ڈاکٹر معصوم شاہ ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالمزیب اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


