Categories: Latest News

پشاور: اساتذہ کی 11 ہزار 978 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

جنگ نیوز: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی 11 ہزار 978 اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اسکیل 12 اور 15 کی خواتین اور مرد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، لڑکوں کے اسکولز میں اسکیل 15 میں سرٹیفکیٹ ٹیچرز کی 1174 اسامیاں خالی ہیں۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لڑکوں کے اسکولز میں اسکیل 15 میں ڈرائنگ ٹیچرز کی 390، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی 388، عربی ٹیچرز کی 424، اسکیل 15 کے تھیالوجی ٹیچرز کی302 اسامیاں خالی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اسکیل 12 کی قاری کی 195 اور اسکیل 12 کی سی ٹی آئی ٹی کی 75 اسامیاں خالی ہیں جبکہ پرائمری اسکول میں 4 ہزار 330 اسامیاں مرد اساتذہ کی خالی ہیں۔

پشاور میں مجموعی طور پر مرد اساتذہ کی7 ہزار 275 اسامیاں خالی ہیں۔

اس کے علاوہ گرلز اسکولوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 703 ٹیچرز کی اسامیاں خالی ہیں۔ 

لڑکیوں کے اسکول میں سی ٹی کی 558، ڈرائنگ ماسٹر کی 272، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی 305، عربی ٹیچرز کی 312  اسامیاں خالی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پرائمری اسکول ٹیچرز کی 2 ہزار 957 اسامیاں خالی ہیں۔ 

مذکورہ انکشافات سامنے آنے پر اس حوالے سے ترجمان محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیوں پر الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کی ہے، یہ پابندی ہٹائی جائے تو اساتذہ بھرتی کریں گے۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

1 day ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

1 day ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

2 days ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

2 days ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

3 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

3 days ago