Categories: Latest News

پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا نومولود بحفاظت بازیاب، خاتون گرفتار

پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا نومولود بحفاظت بازیاب، خاتون گرفتار

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور نومولود کو پبی کے علاقے سے بازیاب کروایا

پشاور:  لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا نومولود کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، جب کہ ملوث خاتون  کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پشاور کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا نومولود پولیس نے پبی کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرالیا، جبکہ واقعے میں ملوث مبینہ خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والے حشمت خان کا نومولود بچہ گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ سے مبینہ طور پر ایک خاتون اٹھا کر لے گئی تھی۔

بچے کے اچانک غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ واقعے کے بعد اسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ خان رازق شہید کی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں اور بچے کی بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپا مار کارروائیاں کیں۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران مبینہ طور پر اغوا کیے گئے نومولود کو پبی کے علاقے سے بحفاظت برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث مبینہ خاتون کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک واقعے اور خاتون کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔

واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ نومولود بچے کو اسپتال سے باہر کیسے لے جایا گیا۔

Publisher 

Recent Posts

خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان…

8 hours ago

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ،

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24…

23 hours ago

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس لے لیا

پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس…

1 day ago

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری…

2 days ago

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

4 days ago