Peshawar police action, gang that kidnapped Afghan businessman arrested, kidnapped person rescued
پشاور: تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے افغان تاجر کے اغوا میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا اور مغوی نیاز ولی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کرتے تھے اور افغان شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جعلی سروس کارڈز، سکیورٹی فورسز کی وردیاں، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…