Khyber: 4 people killed, 2 injured as roofs collapse due to rains
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 سے 15 اکتوبر کے دوران بارشوں، تیز ہواؤں، گرج چمک اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ہفتے کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی اور بالا ئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، بل بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو درج ذیل پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ندی نالوں کی نگرانی: بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل اور سخت نگرانی یقینی بنائی جائے۔
نکاسی آب و سڑکیں: نکاسی آب کے نظام کی بروقت صفائی اور سڑکوں کو آمدورفت کے لیے ہر صورت کھلا رکھنے کے انتظامات کیے جائیں۔
ریلیف ادارے: ریسکیو اداروں اور تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رکھا جائے۔
پی ڈی ایم اے نے عوام اور بالخصوص مسافروں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم اور متوقع بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔
علاوہ ازیں عوام کو بارش اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور بجلی کے کھمبوں و تاروں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
کسان اور ریوڑ بانوں سے کہا گیا ہیے کہ وہ ممکنہ بارشوں اور ژالہ باری سے اپنی فصلوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے عوام پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…
پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…
کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی…
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24…
پشاور میں نجی سکول بغیر اعلامیہ کیوں بند کیے؟ پی ایس آر اے نے نوٹس…