پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

Peshawar: Significant development in the NADRA Assistant Director murder case; names of the absconding suspects added to the ECL.

پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

سیف سٹی نظام سے واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے تمام راستوں کی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے۔ ملزمان واردات کے بعد سدرن روڈ کے راستے شہر سے فرار ہوئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد سمیع کے مطابق سیف سٹی نظام سے واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے تمام راستوں کی ویڈیو حاصل کرلی گئی ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان واردات کے بعد سدرن روڈ کے راستے شہر سے فرار ہوئے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ریکارڈ جرائم پیشہ افراد کے معلوماتی نظام میں موجود ہے، جبکہ ان کے شناختی کارڈ بھی بند کردیے گئے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق مقتول فہد کا یونیورسٹی ٹاؤن سے تعاقب کیا گیا تھا اور وہ اپنی بلٹ پروف گاڑی میں حیات آباد پہنچے تھے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے مبینہ دشمنی کی بنیاد پر انہیں نشانہ بنایا اور قتل کی واردات سے قبل جائے وقوعہ کی کئی مرتبہ نگرانی بھی کی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مقتول کی بلٹ پروف گاڑی کے باعث مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کو سواری بنا کر نادرا دفتر تک گاڑی کا تعاقب کیا، جبکہ مبینہ حملہ آور گھر سے دفتر تک مقتول کے پیچھے رہے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو حیات آباد میں نادرا دفتر کے باہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور