Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے گرم اور مرطوب اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث حبس کی کیفیت مزید شدت اختیار کر سکتی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی دستیاب معلومات اور عمومی موسمی رجحانات کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اور میدانی علاقوںجہاں پہلے ہی گرمی اور نمی کا امتزاج پایا جاتا ہے میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔
اس دوران نہ صرف سورج کی تپش میں اضافہ ہوگا بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ سکتا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خاص طور پر ایسے اضلاع میں زیادہ نمایاں ہوگی جہاں ہوا کی آمد و رفت کم اور نمی زیادہ ہوتی ہے ا
س قسم کے موسم کو عام طور پر ہیٹ انڈیکس میں اضافے سے تعبیر کیا جاتا ہے جس میں اصل درجہ حرارت سے کہیں زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے ۔
اگرچہ موسمی حالات میں معمولی تبدیلی ممکن ہے تاہم مجموعی طور پر آئندہ چند روز میں خیبر پختونخوا کے گرم مرطوب علاقوں میں شدید گرمی کی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

45 minutes ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

6 hours ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

18 hours ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

18 hours ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

2 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

2 days ago