خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

Fear of early dengue season

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

پشاور( 18 نومبر2026ء) خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی، رواں سال وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق بھی ہو چکا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں مجموعی طور پر چھ ہزار چار سو باسٹھ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انچاس نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ تین ہزار پانچ سو اسی کیسز کوہاٹ سے سامنے آئے جبکہ پشاور سے اب تک سات سو پچاسی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ ایک سو اکہتر مریض اب بھی صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور