پسینے سے ذہنی تناؤ کا انداز لگانے والا آلہ ایجاد

سوئٹزرلینڈ میں ایکولے پولی ٹیکنیک فیڈرل ڈی لیورزین کے ماہرین نے ایک ایسا برقی آلہ تیار کیا ہے جسے ہاتھ پر پہن کر ذہنی تناؤ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، یہ آلہ پسینے میں کارٹیسول کی مقدار کو نوٹ کرتا ہے جو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے خارج ہوتا ہے

اس برقی پٹے میں ایک ٹرانسسٹر نصب ہے جو پسینے میں کارٹیسول کا پتا لگاتا ہے، اس کی مدد سے کسی بھی وقت ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔

اس آلے کی مدد سے پائلٹ، طبی عملے اور دیگر حساس کام کرنے والے افراد میں ذہنی تناؤ معلوم کر کے اس پورے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تیار کیا جانے والا آلہ گھڑی کے سائز کا ہے جو جلد کے ساتھ چپک جاتا ہے اور کارٹیسول کی مقدار کو ناپتا رہتا ہے جبکہ کارٹیسول جسم میں گلوکوز سمیت بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار مریضوں میں کارٹیسول کی پیمائش لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ذہنی تناؤ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے، یہ ہاتھ میں پہننے والا پٹہ ایسے مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

via: GTVNETWORK


Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago