FIA arrested fake Ministers from Mardan
پشاور: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے ہیلتھ ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ نشترآباد، ہشت نگری میں واقع پختونخوا آلٹرنیٹو میڈیکل کونسل کے دفتر پر چھاپہ مار کر کونسل کے چیئرمین حضرت علی ولد روح الامین کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کونسل مبینہ طور پر ایک غیر قانونی ادارہ تھا، جو پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں متعدد کالجز چلا رہا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ان کالجز میں طلبہ کو چار سالہ میڈیکل ڈاکٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے دیے جاتے تھے اور ڈگریاں بھی جاری کی جاتی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کونسل تقریباً 75 طلبہ کو ایم ڈی کی ڈگریاں جاری کرچکی تھی۔
ایف آئی اے نے واقعے کے حوالے سے انکوائری درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق متعلقہ کالجز کی قانونی حیثیت، جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق اور معاملے میں دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعلیمی ادارے چلانے اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…