Chinese company willing to build 3,000 EV charging stations from Karachi to Peshawar
پشاور لائیو: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ملک خدا بخش نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کے تعاون سے 3,000 الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت اور ایک معروف چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت موٹر وے پر پشاور سے کراچی تک ای وی چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔ اس معاہدے سے ملک میں تقریباً 35 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کراچی میں پاکستان کے برقی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت اور ایف وی فلیش چارجنگ اسٹیشن کے تعارف کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر ای وی اسٹیشنز کی تنصیب کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
فروری 2025 میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلقہ مینوفیکچرنگ کا عمل شروع ہوگا۔ ملک خدا بخش نے مزید کہا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے نہ صرف پاکستان میں ایندھن کی درآمدات میں کمی ہوگی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بچیں گے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے حوالے سے ملک خدا بخش نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں اور وہ حکومتِ پاکستان، حکومتِ سندھ اور نجی شعبے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انرجی سیکٹر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر تھر کول فیلڈ اور متبادل توانائی کے شعبے میں پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔
سندھ حکومت نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون، دستاویزات کی تیاری میں مدد اور زمین سے متعلق تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…