Google announced thousands of scholarships for Pakistani students
سماء نیوز: دنیا کا سب سے معروف سرچ انجن گوگل گوگل نے پاکستانی طلباء کیلئے 44 ہزار سے زائد اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ پروگرام میں شمولیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری بھی ضروری نہیں۔
نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر با روزگار بنانے کے معاملے میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے ٹیک ویلی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ عالمی سطح پر نوکریوں کے حصول میں مددگار ہوگا۔ یہ سب پاکستانی ادارے ٹیک ویلی کے اشتراک سے ممکن ہوگا۔
سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ، ڈیجیٹل ای کامرس، بِگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت دور جدید کی ضرورتیں ہیں۔ یہ پروگرام طلبہ ہی نہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے بھی بڑا سود مند ہوگا۔
عمر فاروق نے کہا کہ اس وقت ٹیک ویلی کو 44 ہزار 400 اسکالر شپس اسائن ہو چکی ہیں۔ جو گریجو ایٹس آ رہے ہیں ان کو نوکریاں نہیں مل رہیں اور جو امپلائر ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں صحیح نوکری نہیں مل رہی۔ اس گیپ کو فل کرنے کیلئے یہ اسکالر شپس دئیے جا رہے ہیں۔
پروگرام کے تحت بچوں کو آن لائن ہراسانی سے بچنے کے طریقے سکھائے جائیں گے، جبکہ انہیں بھاری بستوں سے ابھی نجات ملے گی۔ سی ای او ٹیک ویلی نے کہا کہ ہم کروم بکس لے کر آرہے ہیں جو بیگ کو ریپلیس کریں گی۔ بچے انٹرنیٹ پر آنے سے پہلے دیکھ لیں کہ ڈوز اینڈ ڈونٹس کیا ہیں؟ سکھایا جائے گا کہ انٹرنیٹ کو سیفلی کس طرح استعمال کیا جائے گا۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…