نادرا نے فنگر پرنٹس سے شناخت کا جدید ترین خودکار نظام متعارف کرادیا

جسارت نیوز – اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا انگلیوں کے نشانات (فنگر پرنٹس) سے شناخت کا جدید ترین خودکار نظام نادر اے ایف آئی ایس متعارف کرادیا گیا۔

اس سہولت کے اجرا کے بعد نادرا دنیا کی ان مایہ ناز کمپنیوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو سول مقاصد کے لئے یہ شناختی نظام تیار کر رہی ہیں۔

نادرا کے نام سے متعارف کرایا جانے والا یہ سسٹم نادرا کے لئے قابل ذکر خدمات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے جو ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی جدت آمیز مصنوعات میں ایک شاندار اضافہ ہے۔

نادرا کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے شناختی امور، بائیومیٹرکس، بارڈر کنٹرول اور ای گورننس کے میدان میں ہمیشہ نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں جبکہ ڈیجیٹل شناخت، اس کی تصدیق اور سکیورٹی کے میدان میں اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں کی بدولت نادرا معیار اور ممکنات کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکا ہے۔

نئی طرز کی ان مصنوعات اور سہولیات کی بدولت نادرا کا شمار اس صنعت کے ان مایہ ناز اداروں میں ہوتا ہے جو ڈیجیٹل شناخت کی نت نئی سہولیات متعارف کرانے کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

9 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago