پیٹرول کی ضرورت نہیں، جلدگاڑیاں بیکنگ پاوڈر سے چل سکیں گی

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہرنے دعویٰ کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ اس دہائی کے آخر تک گاڑیاں بیکنگ پاوڈر اور جہاز کھاد سے چلنے لگیں۔

اب تک لیتھیم آئین بیٹریوں کو پائیدار توانائی کی جانب منتقلی کے عمل میں اہم کردار قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بیٹریاں  ٹیسلا، آئی فونز اور بغیر تار والی ڈرل مشینوں جیسے برقی آلات میں استعمال کی جارہی ہیں۔

متعدد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ ہائیڈروجن سے حاصل کی جانے والی توانائی ایوی ایشن کا ماحول دوست مستقبل ہے۔ لیکن یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں آرگینک کیمسٹری کے پروفیسر بِل ڈیوڈ کا خیال ہے کہ عموماً کچن میں استعمال ہونے والا بیکنگ پاوڈر لیتھیم آئن بیٹریوں اور ہائیڈروجن ایندھن پر بازی لے جائے گا۔

پروفیسر بل ڈیوڈ کے مطابق نمک، سمندری پانی اور بیکنگ پاوڈر میں پایا جانے والا سوڈیم مستقبل میں کاروں اور روزمرہ کے گیجٹس میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کے طور پر سب پر سبقت لے جائے گا۔

دنیا میں یہ عنصر لیتھیم کی نسبت انتہائی بڑی مقدار میں دستیاب ہے جبکہ کان کنی کے ذریعے حاصل کیا جانے والے لیتھیم کا حصول وقت کے ساتھ دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

پروفیسر بِل ڈیوڈ نے یہ پیشگوئی واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی امیریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس کی سالانہ کانفرس سے قبل کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارکردگی کے اعتبار سے بہترین نہیں ہے اس لیے سائنس دانوں کو دونوں اشیاء کی ضرورت ہوگی۔ لیتھیم اب بھی ان بیٹریوں میں موجود ہوگی لیکن اس کے اطراف سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک زیادہ تر برقی گاڑیوں میں نصب بیٹریاں لیتھیم اور سوڈیم سے بنی ہوں گی۔ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر 2040 تک سوڈیم بیٹریوں کی تعداد لیتھیم بیٹریوں سے 10 گنا زیادہ یا شاید 100 گُنا زیادہ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوڈیم بیٹریاں نمک سے بنائی جاسکتی ہیں لیکن بیکنگ پاوڈر کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی۔

دوسری جانب جہاں ایوی ایشن کمپنیوں کا یہ خیال ہے کہ ہائیڈروجن توانائی اس شعبے کا ماحول دوست مستقبل ہے وہیں پروفیسر بل ڈیوڈ کا ماننا ہے کہ کھاد میں پایا جانے والا امونیا اس مسئلے کا ایک پائیدار حل ہے۔

via: Hum News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago