دنیا کی مشہور ومعروف نوکیا کمپنی جب بکنے لگی اور مائیکرو سافٹ اسے لینے کا اعلان کرنے لگا تو اس پریس کانفرنس کے دوران ، نوکیا کے سی ای او نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہہ کر کیا:
“ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ، لیکن پھر بھی ہم ہار گئے۔”
اس کے ساتھ ہی ، پوری مینجمنٹ ٹیم ، بشمول وہ خود سب آبدیدہ ہو گئے۔
نوکیا ایک قابل احترام کمپنی تھی۔ اس نے اپنے کاروبار میں کچھ غلط نہیں کیا لیکن دنیا بہت تیزی سے بدلی اور وہ سیکھنے سے محروم رہے اور وہ تبدیلی سے محروم ہو گئے ، اور اس طرح انہوں نے ایک قیمتی موقع ضائع کر دیا جو کہ ایک بڑی کمپنی بننے کا تھا۔ انہوں نے نہ صرف بڑی رقم کمانے کا ایک موقع گنوایا ، بلکہ انہوں نے زندہ رہنے کا موقع بھی گنوا دیا
اس کہانی کا پیغام
اگر آپ تبدیل نہیں ہوتے ہیں تو آپ مقابل لوگوں سے ہار جائیں گے اور ماضی کی داستان بن جائیں گے۔
اگر آپ نئی چیزیں نہیں سیکھنا چاہتے اور آپ کے خیالات اور ذہنیت وقت کے ساتھ نہیں بدل رہی تو آپ وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گے
انسان تب تک کامیاب رہتا ہے جب تک وہ سیکھتا ہے ، اور اگر اسے لگتا ہے کہ اس نے کافی کچھ سیکھ لیا ہے اور یہ اسکے لیے کافی ہے تو اس نے اپنے آپ کو ناکامی کی طرف دھکیل دیا ہے جو ایک دن اسے سٹیوو بالمر کامیاب کمپنی کے سی ای او کی طرح رونے پہ مجبور کر دے گی ۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…