پشاور کے طلباء نے ”اے سی والی جیکٹ“ تیار کرکے گرمی کا توڑ نکال لیا

جیکٹ سے 3 گھٹنوں کیلئے ٹھنڈک برقرار رہتی ہے

آج نیوز; ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی سے ہر انسان پریشان ہے لیکن پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء نے ”اے سی والی جیکٹ“ تیار کرکے اس کا حل نکال لیا ہے۔

اب آپ جون، جولائی میں بھی گھر سے باہر نکلنے پر ٹھنڈک محسوس کرسکتے ہیں۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء نے فیس چنیچنگ مواد کو ایک مخصوص پیکٹ میں بند کرتے ہیں، جس کو پھر17 ڈگری سینٹی درجہ حرارت والی جگہ میں منجمد کرکے اپنی تخلیق کردہ جیکٹ میں رکھتے ہیں۔

ایک طالب علم نے آج نیوز کو بتایا کہ اگر ایک انسان 19 سے 22 ڈگری سینٹی کی کولنگ لیتا ہے، یہ اس کے جسم کے لیے بالکل ٹھیک ہوتا ہے، جیکٹ میں جو ہم نے مواد رکھا ہے اس کا فریزنگ درجہ حرارت وہ بھی 17 سے 19 تک ہے۔

جیکٹ کی قیمت کے حوالے سے ایک طالب علم نے بتایا کہ اس کی قیمت 7 ہزار ہے اگر حکومت یا کوئی کمپنی ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے تو اس کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

نوجوانوں نے اپنی تخلیق کو ”اے سی جیکٹ“ کا نام دیا ہے جس کے پہننے سے 3 گھٹنوں کیلئے ٹھنڈک برقرار رہتی ہے۔ انجینئرز کا ماننا ہے کہ فیس چنیچنگ مواد مطلوب درجہ حرارت میں 15 منٹ رکھنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago