پشاور(محمد سعد سے)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام اب تک انڈر21 گیمز کے سلسلے میں ہونیوالے ٹرائلز میں کرک کے تحصیل پلے گرائونڈ اور جی جی سی ایم ایچ ایس میں ہونیوالے ٹرائلز میں 239 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 151 کھلاڑیوں کا انتخاب مختلف ٹیموں میں کیا گیا ہے مردوں کے ووشو کے لئے تیرہ کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے نو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے باسکٹ بال کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا’جوڈو کے ٹرائلز میں آٹھ میں سے سات کھلاڑی منتخب کئے گئے ‘ہاکی کے ٹرائلزمیں چھبیس میں سے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا’ویٹ لفٹنگ میں تائیکوانڈو کے دس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ‘کراٹے کے بائیس کھلاڑیوں میں سے نو کی سلیکشن ہوئی’جمناسٹک میں تیرہ میں سے چھ کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا’ریسلنگ میں آٹھ میں سے سات کھلاڑی منتخب ہوئے خواتین کی کھیلوں میں کرکٹ ٹرائلز میں گیارہ میں سے گیارہ کھلاڑی منتخب ہوئیں’والی بال میں اکیس میں سے گیارہ’نیٹ بال میں بائیس میں سے بارہ’ٹیبل ٹینس میں آٹھ میں سے پانچ’ایتھلیٹکس میں تیرہ میں سے دس ‘رسہ کشی میں پندرہ میں سے دس جبکہ بیڈمنٹن میں گیارہ میں سے پانچ کھلاڑی منتخب ہوئے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…