Categories: Sports

پاکستان میں ہنگری کے سفارتخانے کے اہلکار نے پاکستان میں ٹیکبال گیم کا افتتاح کر دیا

پشاور:(محمد سعد سے) پاکستان میں ہنگری کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹیوا ڈارٹکاککس (Tivadar Takacs) نے ہنگری سے شروع ہونے والی ٹیک بال گیم کا پشاور میں آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کو چار ٹیبل فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ اس افتتاح کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیکبال فیڈریشن نے اپنے امور کا باضابطہ آغاز کردیا۔یہ ٹیک بال کھیل کی پاکستان میں پہلی افتتاحی تقریب تھی جس میں اسلام آباد میں ہنگری کے سفارتخانے کے عہدیداروں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Also read this: Pakistan Teqball Federation established first time ever in Pakistan in 2021

ٹیک بال گیم کی افتتاحی تقریب میں ہنگری کے سفارتخانے کے عہدیداران سمیت ٹیواڈار ٹاککس، ڈپٹی ہیڈ آف مشن کیساتھ فرسٹ سیکرٹری (Szabolcs Bényi)سیزبولکس بینی اور کمرشل کونسلر ڈاکٹر استوان گرافجودی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم 1000 کھیل کے میدان مراد علی مہمند، فیڈریشن صدر میاں ابصار علی،سیکرٹری اقرا رحمان، دونوں اس وقت ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور کوچ ہیں سمیت کھلاڑی اور عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشن کے نائب ہیڈ ٹیواڈارٹاککس نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیک بال سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان باہمی تعاون دیرپا ہے اور ہنگری کا دنیا کے مختلف کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ہے کیونکہ اولمپک سطح پر درجہ بندی میں یہ مجموعی طور پر9ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیک بال کی دریافت ہنگری نے کی ہے اور اب ہنگری کو کھیلوں میں عالمی چمپئن شپ کے انعقاد کا اعزاز ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک برادرانہ ملک ہے اور مختلف کھیلوں کی دلچسپ صلاحیتوں کی وجہ سے کھیلوں کی دنیا میں اس کا کلیدی کردار ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں ٹیک بال کے تعارف کے ساتھ ہی کھیلوں کے آنے والے دن میں مزید نوجوانوں کو راغب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیک بال فیڈریشن (FITEQ) نے مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کیلئے پاکستان بین الاقوامی سطح کے چار میدان ٹیبل پاکستان ٹیکبال فیڈریشن کو عطیہ کیے۔ یہ ٹیبل خیبرپختونخوا میں پشاور اور سوات)جبکہ ایک پنجاب اورایک سندھ کیلئے مختص کی جائے گی جبکہ مزید 56 ٹیبلیں حکومت ہنگری کی طرف سے پاکستان کے نوجوانوں کے لئے تحفہ کے طور پر پاکستان آرہی ہیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئے متعارف کرائے جانے والے ٹیکبال گیم کے آغاز میں تعاون بڑھانے کو سراہا۔ ڈائریکٹر وزیر اعظم 1000 کھیل کے میدان مراد علی مہمند نے اپنی استقبالیہ تقریر میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مختلف کھیلوں کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

37 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago