پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت‘ ہاکی ایسوسی ایشن ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے صوبے کی تاریخ میں پہلی بارقومی سطح پرمنعقد ہونیو الی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں منعقد ہوئی
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش’صوبائی وزیر انور زیب ‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک’پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ’چیف کوچ خواجہ جنید’صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان’صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری ہدایت اللہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اﷲ، اے ڈی اکائونٹس امجد اقبال سید ضیاء الرحمان بنوری ‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی’سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان’محب اللہ خان ‘ہاکی پلیئرز انٹرنیشنل و سابق اولمپنئز رحیم خان ‘وقاص ‘زاہد ‘جنید خان ‘نوید اقبال ‘سکواش کے ناصر اقبال ‘ایتھلیٹکس گولڈ میڈلسٹ و ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم’امجید خان ‘ڈائریکٹرسپورٹس ضم شدہ اضلاع پیر عبداللہ شاہ’سکواش گولڈ میڈلسٹ عامر اطلس خان ‘ثناء ‘مہوش ‘کومل’ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان ‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ،ایڈمنسٹریٹر شا ہ فیصل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’
وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر شخصیات نے پہلی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی کی ‘وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہاہے’قومی کھیل کی طرف بھی توجہ دے رہے ہیں جس کا ثبوت صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کا جال ہے اب تک گیارہ میں سے سات آسٹروٹرف مکمل ہوچکی ہیں جبکہ چار مزید آسٹروٹرف بچھائی جائیں گی جس سے صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کی تعداد چودہ ہوجائے گی اور یہ تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے اور کسی صوبے کے پاس اتنی تعداد میں آسٹروٹرف نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ‘ہاکی ‘سکواش ‘فٹبال اور والی بال پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں’خیبرپختونخوا سے ہاکی کی بحالی کے لئے اقدامات کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے اور یہ تاریخی دن ہے ‘تقریب میں لیجنڈ ز کی شرکت مثالی ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام کھیلوں میں مزید چیمپئن پیدا کریں جس کے تناظر میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وزیراعظم عمران خان کی ہمیں مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ان کی ہدایات پر اب سپورٹس کا بجٹ جو پہلے 2013 میں صرف 13 کروڑروپے تھا
اب اربوں میں پہنچ گیا ہے جس میں اس سال سپورٹس پر چھ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سپورٹس کمپلیکس بنائے گئے ہیں اور اب ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی سپورٹس جمنازیم بنائے جائیں گے جس میں ہاکی ‘فٹبال ‘والی بال ‘سکواش اور کرکٹ کی سہولتیں ضرور شامل ہوں گی ‘ انڈر21 اور انڈر23 گیمز کامیابی کیساتھ منعقد ہوئیں جس میں صوبے سے ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اب تک انہیں سکالر شپس کی مد میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے بچوں کی توجہ موبائل سے ہٹا کر کھیلوں کی طرف کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے تا کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں ‘ضم اضلاع میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنوائیں گے جبکہ پہلے سے موجود سہولتوں کی بحالی پر کام جاری ہے’ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ میں اب تک 151 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولتیں میسر ہوں گی ‘ڈی آئی خان ‘مردان’چارسدہ ‘اسلامیہ کالج پشاور ‘بنوں اورکوہاٹ میں آسٹروٹرف بچھائی گئی ہیں جبکہ نوشہرہ’سوات ‘باجوڑ ‘ایبٹ آباد میں آسٹروٹرف کے منصوبوں پر کام جاری ہے اس کے ساتھ پارہ چنار میں بھی آسٹروٹرف بچھانے کی منصوبہ بندی ہے’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کا آغاز کررہے ہیں جو 30 ستمبر سے ہوگا
پہلا میچ پشاور اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان پشاور میں ہوگا مجموعی طور پر لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کی ہوگی ان ٹیموں میں پشاور فالکن’ملاکنڈ ٹائیگرز ‘ڈی آئی خان سٹالینز ‘کوہاٹ ایگلز’ہزارہ وارئیرز ‘بنوں پینتھرز ‘مردان بیئرز اور ٹرائبل لائنز شامل ہیں’ان میں ہر ٹیم میں دو پاکستان کے انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی لوکل ہوں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے کھیل میں بہتری لاسکیں’ونر کے لئے دس لاکھ’رنر اپ ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے اس کیساتھ تمام ٹیموں کی ٹرانسپورٹیشن ‘قیام و طعام بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل لیول کی کٹس تقسیم کی جائیں گی ‘ٹیموں کی باقاعدہ نیلامی ہوگی اور تمام تر آمدن کھلاڑیوں پر ہی خرچ کی جائے گی’پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے اپنے خطاب میں لیگ کے انعقاد کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کوپہلے کرنا چاہئے تھا وہ خیبرپختونخوا کی حکومت پہلے کررہی ہے جس پر ہماری انہیں مکمل سپورٹ حاصل رہے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے سکول آف ایکسیلینس کا بھی اعلان کیا جائے جہاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوچز انڈر13 سے انڈر18 تک کے کھلاڑیوں کوتربیت دے سکیں’
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کم عرصے میں صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کا جال بچھا یا اور کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے انہوں مطالبہ کیا کہ دیگر شہروں کی طرح بونیر ‘صوابی اور ملاکنڈ میں بھی آسٹروٹرف بنائی جائیں جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اضلاع میں بھی آسٹروٹرف بچھائیں ۔
ہاکی لیگ کے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پشاور ’15 ستمبر کو کوہاٹ ’16 ستمبر کو سوات ’18 ستمبر کو ڈی آئی خان’19 ستمبر کو بنوں ’21 ستمبر کو ایبٹ آباد جبکہ 23 ستمبر کو مردان میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے ‘ ٹرائلز کمیٹی کے چیئر مین اولمپئن رحیم خان ہونگے جبکہ دیگرممبران میںاولمپئن نعیم اختر، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ یاسراسلام ،کوچ ضیاء الرحمان بنوری اوربالحاظ عہدہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدراورسیکرٹری ممبران ہونگے۔صوبے کے آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں14 تا23 ستمبر تک تشکیل دیدی جائیںگی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…