Indian athlete Neeraj Chopra's mother adopted Arshad Nadeem as her son
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنا بیٹا قرار دے دیا۔
ویب ڈیسک : پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین مقابلے میں نیرج چوپڑا کے سلور میڈل جیتنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔
والدہ سروج دیوی کا کہنا تھا کہ ‘ہم بہت خوش ہیں، ہمیں تو سلور بھی گولڈ کے برابر لگ رہا ہے، جس کو گولڈ میڈل ملا ہے وہ بھی ہمارا لڑکا ہے۔ ہر کوئی بہت محنت کرنے کے بعد وہاں جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ‘نیرج زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔’
اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ انہوں نے نیرج چوپڑا کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔
via Hum News
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…