پشاور:29اکتوبر2022(پ ر) پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے زیراہتمام چارروزہ بین الاقوامی امن اور سپورٹس کانفرنس آج سے پشاور سے شروع ہو گی جس میں مختلف بین الاقوامی ممالک کے صحافی، اہم شخصیات سمیت ملک بھر سے نوجوانان شرکت کررہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا، بینک آف خیبر، اے آئی پی ایس ایشیاء اور خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ کانفرنس میں آج چائنہ ونڈو میں اے آئی پی ایس ایشیاء آفس اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔
کانفرنس سے قبل ملک بھر سے آئے نوجوانوں کیلئے ینگ سپورٹس رپورٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔کھیلوں کی صحافت کا عملی تجربہ حاصل کرنے کی غرض سے ینگ سپورٹس رپورٹرز کو ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور،عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ اور مردان سپورٹس کمپلیکس کے دورے کرائے گئے۔مختلف مقامات کے دوروں کا مقصد نوجوانوں کی عملی صحافت اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کو یقینی بناناتھا۔سٹیڈیم میں انچارج میر بشر نے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تاریخی اہمیت اور جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں ٹرینگ پروگرام کے شرکاء نے بین الاقوامی معیار کے سہولیات سے آراستہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ کا دورہ کیا جہاں مختلف گیمز کے وینوز اور کھیلوں کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ خان نے نوجوانوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا اورمختلف سکولوں کی طالبات نے مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر مختلف سکولوں کے مابین بیڈ منٹن رسہ کشی اور سو میٹر ریس کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ ینگ سپورٹس رپورٹرز کے مابین رسہ کشی اور سو میٹر ریس بھی منعقد ہوئے۔جس میں ینگ گرین کی ٹیم نے رسہ کشی کا ایونٹ جیت لیا جبکہ سو میٹر ریس میں عبداللہ حمید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مردان سپورٹس کمپلیکس میں بھی ینگ رپورٹرز کو مختلف وینیوز کا دورہ کرایا گیا۔آر ایس او نعمت اللہ مروت اور ڈی ایس او ابظار نے استقبال کیا انہیں مردان کے معروف کھلاڑیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…