Peshawar: 'Endure' ordered to pay 40,000 rupees for charging 20 rupees for a shopping bag.
پشاور: کنزیومر کورٹ پشاور نے معروف جوتوں کے برانڈ این ڈیور کی جانب سے شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے کو غیر منصفانہ تجارتی عمل قرار دیتے ہوئے کمپنی کو صارفہ کو 20 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے اور مزید 20 ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
کنزیومر کورٹ کے جج نصراللہ گنڈاپور نے درخواست گزار سارہ سیال کو شاپنگ بیگ کی مد میں وصول کیے گئے 20 روپے واپس کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صارف جوتے خریدنے دکان پر گئی تھی، برانڈ کا تشہیری سامان خریدنے نہیں۔ لوگو والا شاپنگ بیگ کمپنی کی تشہیر اور مارکیٹنگ کا ذریعہ ہے، اس لیے صارف سے اس کی قیمت وصول کرنا غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے۔
عدالت کے مطابق صارف کمپنی کی مارکیٹنگ ایجنٹ نہیں کہ وہ اس کے برانڈ کی تشہیر کے لیے بھی رقم ادا کرے۔ اپنے ہی گاہک سے پروموشنل بیگ کے پیسے وصول کرنا صارفین کے حقوق کے منافی ہے۔
درخواست گزار سارہ سیال نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر واقع این ڈیور کے آؤٹ لیٹ سے جوتے خریدے تھے، جہاں ان سے شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کیے گئے۔ خاتون نے اس اقدام کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کمپنی کو مجموعی طور پر 40 ہزار روپے ہرجانہ اور جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ شاپنگ بیگ کے 20 روپے بھی واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد،…