پشاور: پشاور کے علاقے انقلاب میں گھر کے واش روم کو تالہ لگانے کے معمولی تنازع پر بھتیجے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے سگے چچا کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول افغان باشندہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول نے واش روم کی صفائی کے بعد اسے تالہ لگا دیا تھا، جس پر بھتیجے نے واش روم کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں فائرنگ تک جا پہنچی۔
فائرنگ کے نتیجے میں چچا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزم کی عنقریب شادی ہونے والی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…