انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مینز، ویمنز اور انڈر 19 مقابلوں کا پشاور میں آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے 96 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سپورٹس کمپلیکس پشاور میں مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یاسین خٹک نے آصف محمود کو 3-0 سے شکست دی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں مناہیل درانی نے کائنات عامر کو 3-2 سے شکست دی۔
سینئر انٹرنیشنل مینز، ویمنز اور انڈر 19 مقابلوں میں 32,32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ کھیل کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سکواش کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 10 سکواش کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔
انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے لیے 1,100 ڈالر اور انڈر 19 کے لیے 1 لاکھ روپے انعامات۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…