Categories: Sports

پشاور کے نور زمان کی شاندار کامیابی: نیش کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور کے نور زمان کی شاندار کامیابی: نیش کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور (محمد سعد): پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر نور زمان نے لندن اور کینیڈا میں منعقدہ نیش کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں نور زمان نے مصر کے السرینی کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے شکست دی۔ اس فتح کا اسکور 19-17، 11-7 اور 11-9 رہا۔

سیمی فائنل میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کو مات دی تھی۔ حالیہ کامیابیوں میں انہوں نے ورلڈ انڈر-23 سکواش چیمپئن شپ اور لندن اوپن بھی جیتے تھے، جس سے ان کی بین الاقوامی سطح پر پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔

سابق سکواش لیجنڈ اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر زمان، صدر داود خان سمیت فیڈریشن کے دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں نے نور زمان کو مبارکباد پیش کی۔ قمر زمان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان سکواش کے لیے خوش آئند ہے، اور امید ہے کہ نور زمان مستقبل میں مزید اعزازات جیت کر ایک دن ورلڈ چیمپئن بھی بنیں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

4 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

8 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

18 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

19 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

21 hours ago