پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پشاور تا مردان سائیکل ریس پشاور کے محسن خان نے جیت لی ، اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے ریس کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان، ریجنل سپورٹس افسر مردان جمشید بلوچ، ریجنل سپورٹس افسر پشاور میر بشر خان اورریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ، ڈی ایس او طارق خان آرگنآئزنگ سیکرٹری و صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے،
خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوس ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ یوم قائد ریس پشاور کے محسن خان نے جیت لی۔ مردان کے عمر فاروق نے دوسری، ثنا اللہ نے تیسری، پشاور کے یوسف خان نے چوتھی، ساجد علی خان نے پانچویں اور ملاکنڈ کے شفیق نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور تا مردان منعقدہ 63 کلومیٹر ریس میں اسلام آباد کی ایک خاتون سائیکلسٹ سمیت پشاور، مردان اور ملاکنڈ کے کلبوں کے 38 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے ریس کا افتتاح کیا۔ مراد علی، سرمد شباب اور رشید اقبال نے کمشنرز کے فرائض انجام دیئے۔ ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 نے ریس کے انعقاد میں تعاون کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمد خالد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…