Categories: Sports

خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام کرسمس گالا کا انعقاد

پشاور :26دسمبر2021(پ ر) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے کرسمس سپورٹس گالا کا سینٹ جانزوانی کیتھلک چرچ سرکل روڈ پشاور سٹی میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی ولسن وزیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پادری طارق محمود، سابقہ ممبران صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

کرسمس سپورٹس گالا میں پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت صوبہ میں شامل ضم اضلاع لنڈی کوتل، خیبر، غلنئی اور مہمند سے مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کرسمس سپورٹس گالا میں ٹیبل ٹینس کاؤنٹنگ، میوزیکل چیئر، مہندی مقابلہ، خٹک ڈانس پرفارمنس، میوزیکل بینڈ، ٹیبلو، چکر پہ چکر، موسیقی مقابلے سمیت دیگر مقابلے شامل تھے۔

گالا سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ولسن وزیر نے کہاکہ ہم محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسیحی برادری کیلئے کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر سپورٹس گالا اور موسیقی سمیت ان سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں پشاور سمیت مختلف ڈسٹرکٹ سے نوجوانوں سمیت فیملی نے شرکت کی ہے۔ تقریب میں کوہاٹی سینٹ جانز چرچ دھماکے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تقریب کے آخر میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago