پشاور: نیوز ڈیسک 17 فروری 2023 پاکستان سپر لیگ 8 کے 5ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
پشاور زلمی نے شروع میں اچھی لڑائی کا مظاہرہ کیا لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے بابر الیون کے لیے ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا اور پوری ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سعید ایوب 53 اور محمد حارث 40، بابر اعظم 9، ٹام کوہلر کیڈمور 3، راؤمن پاول 23، بھانوکا راجا پاکسے 1، جیمز نیشام 12، وہاب ریاض 1، خرم شہزاد 2 اور سلمان ارشاد ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوا
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز پی ایس ایل 8 میں پہلی بار 200 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔
ملتان سلطانز کے اوپنرز نے 54 رنز کا آغاز فراہم کیا، شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد رضوان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔
رضوان کے بعد ریلی روسو نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وہ 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ملر 23 اور کیرن پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 اور سفیان مقیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ وہاب ریاض، خرم شہزاد، جیمز نیشام ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ پہلی بیٹنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے غیر ملکی کھلاڑی ہیں، انہوں نے شکیب الحسن کی جگہ رومان پاول کو موقع دیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کوشش ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کو کوٹے میں شامل کیا جائے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…