Categories: Sports

پاکستان کا سب سے بڑا شندور پولو فیسٹیول کا آغاز کل 7 جولائی سے ہوگا

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، پا ک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل

فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پولوٹیمیں مد مقابل ہونگی، ملکی و غیرملکی سیاحوں کو شندورپولو فیسٹیول میں خوش آمدید،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان افتتاح کرینگے

پشاور:7جولائی 2022(پ ر) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام چترال اپر کی خوبصورت وادی شندور میں منعقد ہونے والا شندور پولو فیسٹیول کاآغاز آج 7 جولائی سے ہوگا جس میں چترال لوئر و چترال اپر کی ٹیمیں گلگت بلتستان کی ٹیموں سے مدمقابل ہونگی۔ فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان افتتاح کرینگے۔

فیسٹیول میں شرکت کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پر مشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،پاک فوج، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر وچترال اپراور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے پولو فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہیں۔

شندور پولو فیسٹیول امسال 7جولائی سے 9جولائی جو کہ فیسٹیول کی اپنی مقررہ تاریخوں پر بھی منعقدکیا جا رہاہے۔گزشتہ سال فیسٹیول میں چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی۔ شندور پولو فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہر سال شرکت کرتی ہے۔چترال سٹی میں بھی شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شندور پولو فیسٹیول کیلئے کھلاڑی کی سلیکشن بھی کی جائے گی۔خیبرپختونخوا ٹوراز م پولیس کے جوان بھی اس دوران نہ صرف فیسٹیول میں ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ دیر سے چترال اور شندور گراؤنڈ تک جگہ جگہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago