PSL 9: Peshawar Zalmi's training kit unveiled in a unique way
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کی منفرد انداز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے رونمائی کردی گئی ہے۔
کھیلوں کی خبریں (جنگ نیوز): پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سے منفرد اور ٹرینڈ سیٹنگ اسٹائل سے کٹس اور اینتھم لانچ کرنے والی پشاور زلمی نے پی ایس ایل نو کے لیے خصوصی ٹریننگ کٹ لانچ کردی۔
پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریننگ کٹ کو کٹنگ ایج سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے جس کا محور زلمی کا ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور ہے۔
پی ایس ایل فرنچائز کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز میں اپنے جوشیلے فینز کے سامنے کھیلنے کےلیے بےتاب ہے۔
پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی ٹریننگ کٹ کو ارباب نیاز اسٹیڈم کی پچ سے منسلک کرنے کا مقصد اپنے فینز کا آنیوالے سیزن کےلیے جوش بڑھانا ہے اور ساتھ ہی آنیوالے سیزنز میں اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار بھی ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پشاور زلمی خیبر پختونخواہ اور ہوم سٹی پشاور اور اس کی روایت سے جڑی ہوئی ہے اور ٹریننگ کٹ کا ارباب نیاز اسٹیڈیم جڑنا اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پشاور زلمی ماضی کی طرح ایک بار پھر اپنے تمام فینز اور خیبر پختونخواہ کے کلچر کے فروغ اور کرکٹ فینز کے جوش و خروش میں اضافے کا عزم لیے پی ایس ایل نو کی جانب گامزن ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…