Categories: Sports

پشاور سپورٹس فیسٹول کا رنگار رنگ تقریب میں آغاز

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے باضابطہ افتتاح کیا
پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پشاور سپورٹس فیسٹول گزشتہ روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگیا اس موقع پر رنگا رنگ تقریب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کاافتتاح کیا ان کے ہمراہ معاون خصوصی ابراہیم خان جھگڑا،ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ’ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘صوبائی وزیر خزانہ کے معاون خصوصی رحیم خان ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرتحسین اللہ خان اور ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’پشاور سپورٹس فیسٹول میں 9 ایونٹس میں مردوخواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوںکے جوہر دکھارہے ہیں۔

چھ نومبر تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں چارریکٹس گیمزٹیبل ٹینس،لان ٹینس،سکواش،بیڈمنٹن کے علاوہ رسہ کشی،تائیکوانڈو، سائیکلنگ، جوڈو، جوجیٹسو اور کراٹے کے ایونٹس شامل ہیں’ مجموعی طور پر سپورٹس فیسٹول میں صوبہ بھر سے 700 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں’ افتتاحی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ تائیکوانڈو کے کم سن کھلاڑیوں کے مارشل آرٹس کا مظاہرہ پیش کیا اس موقع پر صحافیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا ‘چارروزہ فیسٹول میں 250 خواتین جبکہ 450 مرد کھلاڑی شامل ہیں’ مقابلوں میں ونرز کو چھ جبکہع رنر اپ کو چار ہزار نقد انعامات دیا جائے گا افتتاحی تقریب کے موقع پر پشتو کے معروف گلوکار شاہد ملنگ نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا’گزشتہ روز ہونیوالے ٹینس کے مقابلوں میں انڈر18 ڈبلز میں پشاور کے کاشان عمر ‘عاقب عمر ‘حمزہ رومان اور عزیر خان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ گرلز کیٹیگری میں اورین اور انعیم جبکہ عروج اور حریم نے ڈبلز سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘ویٹرنز ڈبلز میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور عامر ایڈووکیٹ ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ ڈاکٹر فرحت عباس اور ڈاکٹر محسن سیکنڈ سیڈ ہیں’جوجیٹسو کے مقابلوں میں تیس کلو گرام کے مقابلوں میں کینٹ کے ریحان نے پہلی ‘حیات آباد کے مزمل نے دوسری ‘سعد نے تیسری جبکہ سدیس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ‘ پینتیس کلو گرام کیٹیگری میں سٹی ٹیم کے جواد نے پہلی ‘حیات آباد کے عمر نے دوسری ‘سٹی کے حمزہ نے تیسری جبکہ حیات آباد کے نعمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ’56 کلو گرام کے مقابلوں میں کینٹ کے محمد عتیق نے پہلی ‘ سٹی کے مستقیم نے دوسری ‘کینٹ کے فہد نے تیسری جبکہ سٹی ٹیم کے شاکر نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔

via: Saad Bin Awais

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago