پشاور(سپورٹس رپورٹر)سینئر سپورٹس جرنلسٹس،پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدراور اے آئی پی ایس ایشیاء کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس اگلے ماہ پشاور میں ہوگی
جس میں پاکستان سمیت 22 ملکوں سے سپورٹس جرنلسٹس شریک ہونگے۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں سپورٹس رائٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت اور پر امن چہرہ سامنے لانے میں معاون ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں ینگ رپورٹرز پروگرام کے تحت 40 نوجوان صحافیوں کو سپورٹس جرنلزم کے حوالے سے مفید اور کار آمد لیکچرز دیئے جائیں گے۔ ملکی و غیر ملکی مندوبین کو پشاور سمیت چارسدہ، مردان اور کوہاٹ میں کھیلوں کی سہولیات کا دورہ کروایا جائے گا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس فار سپورٹس (اے آئی پی ایس) ایشیا کے نئے آفس کا افتتاح بھی پشاور میں کیا جائے گا۔مندوبین کو تاریخی شہر پشاور کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس میں فٹبال ورلڈ کپ پر لکھی گئی تاریخی کتاب کی رونمائی اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی سالانہ ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے جائینگے۔
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…